ووٹ دیانتداری سے اپنے ضمیر کی آواز پر صحیح استعمال کریں

بیدر۔ 15/نومبر۔صدر آئٹا بیدر کے بموجب Aiita بیدرکی شوری میٹنگ بتاریخ 2024-11-12 میں آل ایمپلائز کے الیکشن میں ووٹ ڈالنےسے متعلق بحث ومباحثہ ہوا۔ہم سب ووٹ کی جمہوری و اسلامی نظام میں خاص اہمیت کو سمجھیں اور ووٹ کریں ۔ ایک ایک ووٹ قیمتی بڑا قیمتی ہوتا ہے ۔ ووٹ نہ ڈالنا شرعی اعتبار سے عدل و انصاف کا ساتھ نہ دینا ہے ۔ ہم تمام احباب سے ادبا گزارش کرتے ہیں کہ آپ کا ووٹ دیانتداری سے اپنے ضمیر کی آواز سے صحیح استعمال کریں یہ ہماری اہم ذمہ داری ہے ۔ ہمارے پیش نظر ایسے امیدوار کا انتخاب کریں جو، باصلاحیت،ہمدرد، بے لوث خدمت گزار،اپنے منصب کو سمجھ کر ادا کرنے والا ، جانبدار، سماجی خادم ،اساتذہ کا سچا خیر خواہ، اساتذہ کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کرنے والا ہو۔ آپ ایک Ideal ٹیچر ہیں اور Ideal Director کا انتخاب کریں۔

Latest Indian news

Popular Stories