عالمی لیڈروں کو سبزیوں سے تیار پکوان پیش کیے جائیں گے

نئی دہلی، 30 اگست (یو این آئی) ہندوستان جی20 سربراہی اجلاس میں آنے والے عالمی رہنماؤں اور دیگر مہمانوں کو نان ویجیٹیرین کھانے نہیں بلکہ انہیں ملک کے کونے کونے میں کھائے جانے والے سبزی سبزیوں سے تیار پکوانوں کا ذائقہ پیش کیا جائے گا تقریب سے متعلق ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوزف بائیڈن، چینی صدر شی جن پنگ اور 19 ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ یورپی یونین بھی اس کانفرنس میں شرکت کرے گی۔ نیز نو ممالک کے سربراہان جی20 اجلاس میں مہمان ممالک کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ بین الاقوامی تنظیموں میں اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، ایف ایس بی اور او ای سی ڈی اور علاقائی تنظیمیں (افریقی یونین، اے یو اے ڈی- این ای پی اے ڈی اور آسیان) کے علاوہ جی20 کے صدر کے طور پر ہندوستان آئی ایس اے، سی ڈی آر آئی اور اے ڈی بی کو مہمان بین الاقوامی تنظیموں کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔روس کے صدر پوتن نے کانفرنس میں شرکت نہ کرپانے کی بات کہی ہے اس لیے روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ مہمانوں کے مینو میں کوئی بھی نان ویجیٹیرین ڈش نہیں ہے۔ اس کے بجائے کشمیر سے کنیا کماری تک مختلف ریاستوں میں تیار کردہ مزیدار ویجی ٹیرین پکوان پیش کیے جائیں گے۔آئی ٹی سی کو امریکی صدر سے لے کر وی وی آئی پیز تک تمام غیر ملکی مہمانوں کے لیے پکوان تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔یہی نہیں، غیر ملکی میڈیا کے وفود کو بھی ویجی ٹیرین پکوان پیش کیے جائیں گے۔ ہندوستانی اور غیر ملکی میڈیا کے وفد میں تقریباً ساڑھے تین ہزار لوگ ہوں گے، ان سب کے لیے کھانے کا انتظام پرگتی میدان میں ہی کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ہندوستان میں غیر ملکی مہمانوں کے سفری شیڈول کو انتہائی محدود رکھا گیا ہے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق عالمی رہنما پرگتی میدان میں پودے لگائیں گے، راج گھاٹ جائیں گے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پوسا روڈ پر واقع آئی سی اے آر کا بھی دورہ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی توجہ آنے والے غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بات چیت کرنے پر مرکوز ہے، تاکہ اس سربراہی اجلاس سے اہم نتائج اخذ کیے جا سکیں۔

Latest Indian news

Popular Stories