بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر انوج چودھری کو اتر پردیش کے مراد آباد میں اپنے ہی گھر کے باہر چہل قدمی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ حادثہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہو گیا جسے ویڈیو کی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر تین افراد سوار تھے جس نے اس مقتول پر کئی بار گولی چلائی۔ پولیس نے بتایا کہ "خاندان کے افراد کی شکایت کی بنیاد پر امیت چودھری اور انیکیت نامی دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔”