ویڈیوجرم کی ویڈیوراجستھان میں قبائلی خاتون کو شوہر نے گاؤں میں برہنہ گھمایا

راجستھان میں قبائلی خاتون کو شوہر نے گاؤں میں برہنہ گھمایا

جے پور: راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع کے ایک گاؤں میں ایک 21 سالہ قبائلی خاتون کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر برہنہ کر کے پریڈ کرائی، پولیس نے اس واقعے کی ویڈیو آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد کہا۔

دھاریہ واڑ کے ایس ایچ او پشاور خان نے جمعہ کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کے کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلقات تھے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) امیش مشرا نے کہا کہ خاتون کے سسرال والے اسے اغوا کر کے اپنے گاؤں لے گئے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے سسرال والے ناراض تھے کیونکہ وہ کسی دوسرے آدمی کے ساتھ رہ رہی تھی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ضلع کے ایک گاؤں میں لوگوں کے سامنے ایک عورت کو برہنہ کر دیا ہے۔

جے پور میں ڈی جی پی مشرا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے واقعہ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور اے ڈی جی دنیش کو پرتاپ گڑھ بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہیں اور پرتاپ گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت کمار گاؤں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے الزام لگایا کہ لوگوں کے سامنے حاملہ خاتون کو برہنہ کیے جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، لیکن انتظامیہ کو اس کا علم نہیں ہے۔

بی جے پی لیڈر نے لوگوں سے ویڈیو شیئر نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے راجستھان کو شرمندہ کر دیا ہے۔

error: Content is protected !!