آر ایس ایس، بجرنگ دل کے ارکان سے 35 کلو گانجہ برآمد

مدھیہ پردیش پولیس نے ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے ضلع صدر سندرم تیواری اور سنگھ کے دو کارکنوں کو چرس کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

یہ معاملہ ستنا ضلع کے اچھرہ ریلوے اسٹیشن سے متعلق ہے، جہاں ریلوے پروٹیکشن فورس کی ٹیم نے دو لوگوں کو گرفتار کیا جو سارناتھ ایکسپریس سے گانجہ لے کر اچھرہ ریلوے اسٹیشن پر اترے تھے۔

دو افراد سے 35 کلو گرام گانجہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے تین ساتھی پولیس کی گرفت سے فرار ہو گئے۔

ہندوتوا واچ کے مطابق گرفتار اسمگلروں کی شناخت سندرم تیواری اور جئے چورسیا کے طور پر کی گئی ہے، جو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے رکن ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!