ریگنگ کے الزام میں حیدرآباد کے گاندھی میڈیکل کالج کے 10 سینئر طلبہ معطل

حیدرآباد: میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رمیش ریڈی نے پیر کو گاندھی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے 10 سینئر طلبہ کو ریگنگ کے الزام میں ایک سال کے لیے معطل کردیا گیا۔

"اینٹی ریگنگ کمیٹی نے اس واقعے کی تحقیقات کی جس سے پتہ چلا ہے کہ ایم بی بی ایس کے 10 سینئر طلبہ جونیئرز کی ریگنگ میں ملوث تھے۔ تمام 10 طلبہ کو کالج سے ایک سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے،‘‘ ڈاکٹر رمیش ریڈی نے کہا۔

انہوں نے تلنگانہ کے دیگر میڈیکل کالجوں کے طلبہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر کوئی ریگنگ میں ملوث ہوتا ہے تو اس کے خلاف اینٹی ریگنگ قوانین کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی ایم ای نے واضح کیا کہ ہم ریگنگ کے لیے زیرو ٹالرینس رکھتے ہیں۔

چند روز قبل محکمہ صحت کے حکام نے متعدد سینئر میڈیکل طلباء کو سختی سے متنبہ کیا تھا کہ کسی بھی میڈیکل کالج میں ریگنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ’’بہت مضبوطی سے یہ بتانے کے باوجود کہ کسی بھی میڈیکل کالج میں ریگنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، کچھ سینئر طلبہ سکندرآباد کے گاندھی میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں سال اول کے طلبہ کی ریگنگ میں ملوث ہے جس کے بعد یہ قدم اٹھانا پڑا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!