سپریم کورٹ کی طرف سے آرٹیکل 370 پر سماعت کے فیصلے کا جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے خیر مقدم کیا

جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے 11 جولائی کو آرٹیکل 370 والی درخواستوں کی سماعت کرنے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر 2 اگست سے روزانہ سماعت کرے گی جس نے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی تھی۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آرٹیکل 370 کی بحالی کے حق میں ایک مضبوط مقدمہ ہے۔ بتا دیں کہ 5 اگست 2019 کو آئین کے ٹکڑے ٹکڑے کیے گئےتھے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شکر ہے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان یہاں آئے، صورت حال دیکھی اور واپس جانے کے بعد اسے درج کر دیا گیا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!