پربھنی ضلع میں پہلی بار 2 مسلم لڑکیوں نے JEE امتحان میں کوالیفائی کیاپربھنی کے امید شاہین اکیڈمی کی محنتیں رنگ لائی-

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع کی دو ہونہار طالبات عصمت جویریہ بنت سید نبی اور ماہین کائنات بنت عتیق احمد، ساکن پربھنی ان دونوں طالبات نے پربھنی شہر کی مشہور و معروف تعلیمی اکیڈمی امید شاہین اکیڈمی، عنایت نگر، پربھنی سے جے ای ای مین امتحان میں 93 اور 84 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے اپنا نام ضلع پربھنی و مرہٹواڑہ میں روشن کیا ہے – ان دونوں طالبات کو اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر اقبال صدیقی سر، ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ریان سر، ڈائریکٹر شیخ مخیر سر کے علاوہ لیکچرار میں عقیل سر، معبود سر، عبداللہ سر، فرجاد سر، ابراہیم سر نے مبارکباد پیش کی اور بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ عیاں رہے کہ طالبات کے لیے امید شاہین اکیڈمی کی جانب سے سخت محنتیں کی گئی تھی – واضح ہو کہ پربھنی ضلع میں پہلی مرتبہ ہی ان مسلم طالبات نے جے ای ای مین امتحان میں کوالیفائنگ نمبرات حاصل کیے ہیں – دونوں ہی طالبات کو اور امید شاہین اکیڈمی، پربھنی کو ان کے اس نمایاں اور شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے –

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!