کرناٹک اردو اکادمی کے چئیرمین مولانا مفتی محمد علی قاضی مصباحی نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا

ہبلی ۔ 7/مئی۔ معروف عالم دین و چئیرمین کرناٹک اردو اکادمی مولانا مفتی محمد علی قاضی مصباحی صاحب نے ہبلی شہر کے اپنے متعلقہ رائے دہی مرکز پہنچ کر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ اور اپنے پیغام میں کہا کہ ہندوستان کا ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے میں تمام رائےدہندگان سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ کا ہر ووٹ بہت قیمتی ہے اور اس کا اثر بہت دور تک پڑے گا۔ اس لئے آپ سب اپنا قیمتی ووٹ ڈالنے کیلئے اپنے متعلقہ پولنگ بوتھ تک ضرور جائیں۔ محلہ کے ذمہ دار لوگ چھوٹے چھوٹے گروپ بنالیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر 18 سال سے زیادہ عمر کا شخص ووٹ ڈالنے جائیں۔ ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں، یہ ملک کے مستقبل کا سوال ہے۔ ہر شہری صدفیصد حق رائے دہی کا استعمال کرے تاکہ آپ کا ووٹ ملک کی ترقی، محبت، ہم آہنگی اور معاشرہ میں اعتماد کیلئے ہونا چاہئے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!