قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے پارٹی چھوڑی

گزشتہ ہفتے مدھیہ پردیش کے ایک بی جے پی لیڈر نے ایک قبائلی نوجوان کے چہرے پر پیشاب کر دیا جس کو لے کر ملک بھر میں غم و غصّے کو جنم دیا۔ بی جے پی کی سدھی ضلع یونٹ کے جنرل سکریٹری وویک کول نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔

اس بارے میں پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے وویک کول نے کہا، "میرا استعفیٰ حتمی ہے۔ میں نے دو دن پہلے ایم پی بی جے پی کے سربراہ وی ڈی شرما کو ای میل کیا تھا۔ میں نے انہیں بی جے پی کے کارکنوں کے واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کیا۔ پارٹی نے مجھ سے استعفیٰ واپس لینے کو نہیں کہا ہے،‘‘ سدھی بی جے پی کے جنرل سکریٹری وویک کول نے کہا۔

اپنے استعفی خط میں، کول نے کہا، "وہ گزشتہ دو سالوں سے مقامی بی جے پی ایم ایل اے کیدارناتھ شکلا کی حرکتوں سے دکھی ہیں۔ اس میں آدیواسی قبائلی برادریوں کی زمین پر قبضہ اور سدھی میں دیگر مظالم شامل ہیں،

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!