کرناٹک اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا

بنگلور: کرناٹک میں حکومت مخالف لہر کو شکست دے کر دوبارہ اقتدار میں آنے کی تاریخ رقم کرنے کی کوشش کرنے والی بی جے پی نے انتخابی مہم کے آخری مرحلے تک ساری کوششیں کر چکی ہیں۔

کر ناٹک بی جے پی کے مطابق، پارٹی نے ریاست میں 125, 19 ریلیاں اور 1,377 روڈ شو منعقد کیے ہیں۔

انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لیڈروں نے 311 مندروں اور خانقاہوں کا دورہ کیا ہے۔ پارٹی نے 3,166 عوامی مہمات اور 9,077 جلسوں کا اہتمام کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں عوامی ریلیوں اور کنونشنوں میں 9.87 لاکھ لوگوں نے حصہ لیا، جب کہ ریاست بھر کے مختلف شہروں میں منعقد کیے گئے روڈ شوز میں 19.81 لاکھ لوگوں نے حصہ لیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 19 عوامی ریلیوں اور نو روڈ شوز میں حصہ لیا ہے، جب کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست میں 16 ریلیوں میں حصہ لیا ہے اور 15 روڈ شوز کیے ہیں۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں نو عوامی ریلیاں اور تین روڈ شو کئے۔ وزیر اعلی بسواراج بومئی نے 40 روڈ شو میں حصہ لیا، سابق وزیر اعلی بی ایس یدی یورپانے 44 جلسے کئے۔

اسی طرح بی جے پی ایم ایل اے بسنا گوڑا پاٹل یتنال نے 41 کنونشنوں سے خطاب کیا، جب کہ قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے گزشتہ ایک ماہ میں 16 ریلیوں سے خطاب کیا تھا۔

دوسری طرف، کانگریس پارٹی نے 10 مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے 173 عوامی ریلیاں اور 55 روڈ شوز کا اہتمام کیا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!