پربھنی لوک سبھا حلقہ انتخابات میں میں شام 5 بجے تک 53.79 فیصد رائے دہی

پربھنی (سید یوسف )26؍اپریل پربھنی لوک سبھا حلقہ لوک سبھا حلقہ انتخاب میں شام 5بجے تک 53.79 فیصد رائے دہی ہوئی ہے – تادم تحریر رائے دہی کاسلسلہ جاری تھا۔ رائے دہی کولے کر عوام میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔ صبح 7بجے سے حق رائے دہی کے عمل کاآغاز ہوا۔ضلع انتظامیہ سےملی معلومات کے مطابق پربھنی لوک سبھا حلقہ انتخاب کے لیےشام 5بجے تک اوسط ووٹنگ 53.79 فیصد رہی ہے۔پربھنی لوک سبھا حلقوں کےاعداد وشمار اس طرح ہیں۔95جنتور 51 فیصد ، 96 پربھنی 55.12فیصد ، 97 گنگاکھیڑ 53.5فیصد ، 98 پاتھری 56.84 فیصد ، 99 پرتور 52.82 فیصد، 100 گھنساونگی 53.35 فیصد اس طرح شام 5بجے تک جملہ 53.79 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے افسران نے بتایا کہ تمام چھ اسمبلیوں میں پربھنی لوک سبھا حلقہ انتخاب میں کل 53.79 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔


اس حلقے میں شام 4 بجے تک 44.49 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ بعدازاں سورج غروب ہونے سے قبل رائے دہندگان مراکز پہنچ گئے۔ تو پھر سے قطاریں لگ گئیں۔ الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق شام 5 بجے تک کل 53.79 فیصد رائے دہی ہوئی۔

شام پانچ بجے کے بعد بھی شہری اور دیہی علاقوں کے مراکز پر قطاریں لگی رہیں۔ الیکشن کمیشن کے افسران نے شام 6 بجے رائے دہندگان کو سینٹر کے اندر داخل کروایا ۔ انتخابی مراکز پر آنے والوں کے لیے رائے دہی کا عمل جاری رہا ۔ پربھنی تعلقہ کے جھری اور دیہی علاقوں کے مراکز پر شام کے وقت یہ تصویر شدت سے محسوس کی گئی۔

پربھنی شہر کے ساکھلا پلاٹ علاقہ اور کھنڈوبا بازار علاقہ کے کچھ مراکز پر بھیڑ امڈ پڑی تھی۔ دریں اثناء انتظامیہ سے اس سلسلے میں پوچھا گیا تو افسران نے بتایا کہ مقررہ وقت کے اندر مراکز پر آنے والے رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!