کرناٹک کے منگلور میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے نوجوان، اس کی گرل فرینڈ پر حملہ کرنے کی کوشش کی

بیدر۔11/دسمبر۔ پولیس نے بتایا کہ منگلور شہر میں اخلاقی پولیسنگ کے ایک اور واقعے میں، بجرنگ دل کے کارکنوں نے مختلف برادریوں کے ایک جوڑے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جو کوٹرا چوکی کے قریب گھوم رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جب دائیں بازو کے کارکنوں نے ان سے پوچھ گچھ کی تو ہفتہ کی آدھی رات کو ایک لڑکی دوسری برادری کے ایک نوجوان کے ساتھ پائی گئی۔ جوڑے نے بتایا کہ وہ شہر کے ایک ہوٹل میں کھانے کے لیے آئے تھے اور واپس آرہے تھے۔ تاہم کارکنوں نے ان کے بیان پر یقین نہیں کیا اور ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔اس دوران ارووا پولس عملہ موقع پر پہنچ گیا اور حالات کو قابو میں کیا۔ بجرنگ دل کے کچھ کارکنوں کو پولس نے حراست میں لیا اور بعد میں چھوڑ دیا، جوڑا بھی پولس کو ساری بات بتانے کے بعد وہاں سے چلا گیا۔ منگلورشہر میں اخلاقی پولیسنگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مارپیٹ کے تین واقعات ہو چکے ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!