کرناٹک کے شیموگہ میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے رات کو ہوٹل میں گھس کر خواتین کی پارٹی کو روک دیا۔

بیدر۔19/مارچ۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے شیموگہ کے ایک ہوٹل میں گھس کر ایک پرائیویٹ پارٹی کو یہ کہتے ہوئے روکا کہ ہندوستان میں مغربی ثقافت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ پارٹی میں کل 80 سے زائد افراد شامل تھے جن میں زیادہ تر خواتین تھیں۔مبینہ طور پر یہ واقعہ جمعہ کی رات شیواموگا کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں راجیش گوڈا کی قیادت میں بجرنگ دل کے کارکنان ہوٹل میں گھس آئے اور وہاں موجود لوگوں کو وہاں سے جانے کو کہا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ہوٹل پہنچ گئی۔گوڈا نے کہا کہ ہوٹل کے فیس بک پیج پر جمعہ کی رات خواتین کی پارٹی کے انعقاد کے بارے میں ایک پوسٹ تھی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ایسی سرگرمیوں کو روکا جائے جس سے ہندوستانی ثقافت کو بدنام کیا جائے۔پولیس نے کہا کہ اگر ہوٹل انتظامیہ یا پارٹی میں موجود خواتین چاہیں تو وہ بجرنگ دل کے کارکنوں کے خلاف شکایت درج کرائیں گے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!