املاپور یوتھ کمیٹی کی جانب سے خون کا پہلا عطیہ کیمپ، 56/افراد نے اپنا بیش قیمت خون عطیہ کیا

بیدر۔16/ستمبر۔ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر آج پیر کو املاپور میں املاپور یوتھ کمیٹی کی جانب سے خون کاعطیہ کیمپ رکھاگیاتھا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارہ جات بیدر تھے۔ جبکہ کیمپ کی صدارت جناب عبدالرشید پٹیل صدرمسلم جماعت کمیٹی املاپور نے کی۔ جناب محمد فیاض،صدر املاپور یوتھ کمیٹی، نائب صدر محمد تقیم، سکریڑی شعیب صدیقی اور جوائنٹ سکریڑی جناب محمد سمیر کے مطابق الفاروق مسجد املاپور، تعلقہ وضلع بیدر کے دامن میں خون کاپہلا عطیہ کیمپ لگایاگیاتھا۔ جس کوآرگنائز کرنے میں ہیومانٹی فرسٹ فاؤنڈیشن نے بھی ساتھ دیا۔ خون کاعطیہ کیمپ تقریب کاآغاز دعا کے ساتھ ہوا۔ ڈاکٹر عبدالقدیرچیرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے اپنی بے انتہا مصروفیت کے باوجود املاپو رپہنچے، کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے خون کاعطیہ کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اسی طرح کے بہتر کام میں اپنے اوقات صرف کریں۔ ملت کو اونچااٹھنا ضروری ہے اس کے لئے بیکار کے مشاغل کوچھوڑنا ہوگا۔جناب محمد اسدالدین قائد جنتادل (یس) نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپ کا 450ملی لیٹر خون تین افراد کی جان بلالحاظ مذہب وملت بچاسکتاہے۔ خون مصنوعی طورپربنایانہیں جاسکتا۔ یہ انسانوں کی شیریانوں ہی میں رہتاہے اور انسانوں ہی کی شیریانوں سے نکال کر ضرورت مندکی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے۔ موصوف نے خون سے متعلق بیداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مخصوص دِن ہی خون کاعطیہ کرنا زیادہ مناسب نہیں ہے۔ بلکہ جب کبھی کسی انسان کوخون کی ضرورت ہو فوراً خون کاعطیہ کرنا چاہیے۔ اس موقع پر مذکورہ افراد کے علاوہ جناب یونس صدیقی، گرام پنچایت سابق چیرمین سید غالب، گرام پنچایت رکن محمد جیلانی،سابق رکن GPجناب سید مقبول، جناب سلیم چکن، جناب فیروزخان سابق رکن ضلع پنچایت بیدر اور دیگر کئی اہم شخصیات نے اس کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے نوجوانوں کاحوصلہ بڑھایا۔املاپور یوتھ کمیٹی کی جانب سے تمام مہمانوں کی گلپوشی اور شالپوشیکی گئی۔ جن نوجوانوں نے خون کاعطیہ دیا ان میں سب سے پہلے محمداسلم اور دوسرے نمبر پر حاجی پٹیل رہے۔ پھر اس کے بعد سبھی نوجوان آتے گئے اور اپنے بیش قیمت خون کاعطیہ کرتے رہے۔ قریب 11/بجے خون کاعطیہ دینا شروع ہواجوسہ پہر تک چلتارہا۔ جملہ 56/ افراد نے خون کاعطیہ دیا جن میں بہت سے نوجوانوں نے پہلی دفعہ اپنے خون کاعطیہ کیا۔عبدالعزیز منا اور محمد ریاض کونسلرس نے خون کاعطیہ کیمپ کادورہ کیا جبکہ جناب محمد ریاض کونسلر نے ہر سال کی طرح اس سال بھی خون کاعطیہ دیا۔ املاپور یوتھ کمیٹی کی جانب سے خون کاعطیہ دینے والے افر ادکو جوس پینے اور کیلا کھانے کیلئے دیاگیا۔ مہمانوں کی ضیافت کابھی اہتمام دیکھنے کوملا۔ پروگرام کی نظامت محمد سمیر جوائنٹ سکریڑی املاپور یوتھ کمیٹی، املاپور نے بخوبی انجام دی۔ واضح رہے کہاملاپور یوتھ کمیٹی کی جانب سے جو بیانرلگایاگیاتھا،اس پر قرآ ن کی آیت کاانگریزی اور اردو ترجمہ لکھاہواتھا۔ اردو ترجمہ اس طرح تھا”جب کسی نے ایک انسان کی جان بچائی توگویا اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی“یہ بات بھی بڑی خوش آئند ہے کہ آج ضلع بیدر کے املاپو ر، منااکھیلی، چٹگوپہ اور بھالکی میں خون کاعطیہ کیمپ مسلمان بھائیوں نے منعقد کیاہے۔ جس سے کافی بڑی مقدار میں خون کے ذخیرہ کئے جانے کی امید ہے۔جو انسانوں کی جان بچانے کے کام آئے گا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!