ایک رپورٹر کو "جے شری رام” کہنے پر مجبور کیا گیا !

ہندوستان میں مذہبی منافرت لگاتار زور پکڑ رہی ہے ان دنوں دہلی کے جنتر منتر پر ایک خاص مذہب کے خلاف مبینہ طور پر پر اشتعال انگیز نعرے بازی کرنے والی ویڈیو کثرت سے شیئر کی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کچھ تنظیم کے لوگ اشتعال انگیز تقریر کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس مخالف مظاہرے کے دوران بھیڑ کے ذریعہ ایک خاص مذہب کے خلاف متنازع نعرے لگائے گئے۔ اسی مخالف مظاہرے کو کور کرنے پہنچے ایک رپورٹر انمول پریتم کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر لوگ شیئر کرتے ہوئے سرکار پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ دراصل وائرل ہورہی ویڈیو میں جمع ہوئی بھیڑ رپورٹر سے زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوانے کی کوشش کررہی ہے۔ ویڈیو میں کچھ لوگ یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ نہیں بولو گے شری رام….. اس ملک میں رہنا ہے تو جے شری رام کہنا پڑے گا۔ اس پر رپورٹر نے کہاکہ ’میرا من کہے گا تو میں بول دوں گا، لیکن آپ لوگ مجھ سے زبردستی مت بلوائے۔ اتنے سارے لوگ مجھے گھیر کر کہیں گے کہ تم جے شری رام بولو تو میں نہیں بولوں گا۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو’نیشنل دستک‘ کے رپورٹر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر لوگ حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی کچھ لوگ سپریم کورٹ سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا کہہ رہے ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!