ضلعی سطح کے مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں پہلا مقام حاصل کرنے والی ریڈ روز ہائی اسکول بیدر کی طالبہ کو گولڈ میڈل دیا گیا

بیدر ۔ 17 / دسمبر ۔ بیدر ڈسٹرکٹ کوآپریٹو یونین نے محکمہ تعلیمات عامہ بیدر کے اشتراک سے اور سرسوتی انڈیپنڈینٹ کالج آف پی یو سی سائنس اینڈ کامرس، بیدر کی مشترکہ سرپرستی میں سرسوتی انڈیپنڈینٹ پی یو سی کالج آف سائنس اینڈ کامرس بیدر میں مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد عمل میں آیا۔ مضمون کنڑ یا انگریزی میں تحریر کیلئے عنوان ” ملک کے معاشی نظام میں کوآپریٹو سیکٹر کا کردار“ دیا گیا تھا۔ فی اسکول صرف ایک طالب علم کے تحت اس مقابلے میں ضلع کے 50 سے زائد ہائی اسکول سے 100 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ مضمون نویسی میں بزبان انگریزی بیدر ضلع میں پہلا مقام حاصل کرنے والی بیدر شہر کے معروف ریڈ روز ہائی اسکول کی جماعت نہم کی طالبہ سنجنا پاٹل بنت شیو کمار نے بہترین تعلیمی مظاہرہ کیا اور ضلعی سطح پر سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے ۔ سنجنا پاٹل کو پر وقار گولڈ میڈل دیا گیا۔ اور ان کے تحریر کردہ پرچے ریاستی سطح کے مقابلے کے لیے بنگلور بھیجی جائیں گی۔ ریڈ روز ہائی اسکول بیدر کے ذمہ داران جناب محمد کاشف الحق ، جناب محمد شعیب الحق ، محمد زبیر پاشاہ اور صدر معلمہ محترمہ عشرت مبین و تدریسی اسٹاف نے طالبہ سنجنا پاٹل کی بھر پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نہایت ہی مسرت کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!