افغان حکومت طالبان کے خلاف ہندوستانی فضائیہ کی مدد چاہتی ہے !

افغان طالبان لگاتار افغانستان پر اپنا اقتدار جما رہے ہیں۔ انہوں نے تقریبا افغانستان کے حصے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق طالبان (Taliban) نے منگل کے روز افغانستان (Afghanistan) کے 6 صوبائی دارالحکومتوں کو اپنے اقتدار میں لے لیا ہے۔ جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگ اپنا گھر چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ ایسی حالات میں طالبان کے خاتمے کے لئے افغانستان کی "اشرف غنی حکومت” (Ashraf Ghani Government) نے ہندوستانی فضائیہ کی مدد چاہتی ہے۔ ‘دی پرنٹ’ کی ایک رپورٹ کے مطابق، افغانستان حکومت چاہتی ہے کہ ہندوستانی فضائیہ (Indian Airforce) افغانستان جاکر افغان ایئر فورس کی طالبان کے مقابلے میں مدد کرے۔ اشرف غنی حکومت کو خدشہ ہے کہ 31 اگست تک امریکی افواج کے پوری طرح سے افغانستان سے نکلنے کے بعد طالبان کی افغانستان پر گرفت اور مضبوط ہو جائیں گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں افغانستان حکومت اور طالبان کے درمیان پُرتشدد جھڑپ میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا ہے۔ طالبانی کی نظر اب افغانستان کے مزار شریف شہر پر ہے، جو کہ افغانستان کا سب سے بڑا شمالی شہر ہے۔ مزار شریف پر طالبان کا قبضہ علاقے سے افغان حکومت کے کنٹرول کے خاتمے کا اشارہ ہوگا۔ یہ شہر روایتی طور پر طالبان مخالف رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حال ہی میں ہندوستانی وزیر خارجہ "ایس جے شنکر” اور افغانستان کے وزیر خارجہ "محمد حنیف اتمر” کے درمیان فون پر ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ کابل میں افغان فضائیہ کی مدد کرنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا۔ حالانکہ نیوز 18 اس بات کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ دوسری جانب امریکہ اس ماہ کے آخر تک افغانستان سے اپنے فوجیوں کو پوری طرح نکال لے گا اور اس کے ساتھ افغانستان میں چل رہا اس کی سب سے لمبی جنگ ختم ہوجائے گی، لیکن امریکہ کے کابل سے نکلنے کو ایک طریقے سے اس کا میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنا کہا جا رہا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!