کرناٹک میں کورونا کیسس لگاتار کم !

کرناٹک میں کورونامتاثرین کی تعدادمیں بتدریج کمی آنے لگی ہے،ریاست بھرمیں ایک ہی دن52ہزار 253کووڈمریض صحتیا ب ہوکراسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔ریاست میں فی الحال کوروناکے فعال معاملات 4لاکھ سے کم ہوگئے ہیں۔

ریاستی وزیرصحت ڈاکٹرکے سدھاکرنے اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ ریاست بھرمیں ایک لاکھ 38ہزار983افرادکی کوروناجانچ کی گئی تھی،جس میں 22ہزار823افرادکی کورونارپورٹ پازیٹوآئی ہے۔ریاست میں کوروناپازیٹیوٹی کی شرح 16.4فیصد ہے۔راجدھانی بنگلورومیں 5736کوروناکے تازہ معاملات سامنے آئے ہیں اورآج ایک ہی دن 31ہزار237کووڈمریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔

صحت یابی کے جملہ معاملات ہندوستان میں 2,51,78,011ہے اور صحت یابی کی شرح90.80فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے بموجب ملک کے اندر پچھلے24گھنٹوں میں 20,80,048افراد کی جانچ کی گئی ہے اور اب تک کئے گئے جملہ نمونوں کی جانچ کی تعداد34,11,19,909ہے۔

مذکورہ وزرات صحت نے کہاکہ قریب20,89,02,445ٹیکوں کی خوراک اب ت ملک بھر میں چلائی جانے والے ٹیکہ اندازی مہم کے تحت پہنچائی جاچکی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!