میسکو حیدرآباد کے بانی ڈاکٹر محمد فخرالدین کے انتقال پرڈاکٹر عبدالقدیر چئیرمن شاہین ادارہ جات بیدر کا اِظہارِ تعزیت

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ 

بیدر۔5/مئی۔(ٹی ایچ جی نیوزبیورو)۔ ڈاکٹر عبدالقدیر شاہین ادارہ جات بیدر نے میسکو حیدرآباد کے بانی اور کئی تعلیمی، فلاحی اور سماجی تنظیموں کے روح رواں ڈاکٹر محمد فخرالدین کے انتقال پر نہایت رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مشفق اور فعال شخصیت‘نیک انسان‘ملت کے غمخوار ڈاکٹر محمد فخر الدین کا انتقال فرد واحد یا کسی علاقے کا نقصان نہیں بلکہ پوری ملت کا عظیم خسارہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بہت تکلیف کی گھڑی ہے۔ہمیشہ ملی اداروں کی ترقی کیلٸے بڑے فکر مند رہتے۔

گزشتہ 25 سال سے شاہین ادارہ جات کی ہر ترقی پر مسرت کا اظہار کرتے اور بھر پور حوصلہ افزاٸی فرماتے ۔ شاہین ادارہ جات کے بہت اچھے خیر خواہ تھے۔ تعلیمی‘ملی دینی اور سماجی میدان میں ایک زبردست خلاء پیدا ہوگیا ہے۔ اللہ ملت کو نعم البدل عطا فرمائے‘اللہ ان کی مغفرت فرمائے مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے‘اپنے جوارِ رحمت میں جگہ نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(آمین)

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!