ڈگری امتحان: ‘شاہین ویمن ڈگری کالج بیدر کی طالبہ نے گولڈ میڈل’ حاصل کیا


بیدر۔6/مارچ۔شاہین ویمن ڈگری کالج بیدرکی طالبہ سمن بانوڈی یو نے کرناٹک اسٹیٹ ویمنس یونیورسٹی سے کیمسٹری میں 90.7 فیصد نمبروں کے ساتھ گوتم مہتاگولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

کالج ہذا کی ایک اور طالبہ مسکان فاطمہ نے گریجویشن میں 90.95 فیصد نمبر حاصل کر کے یونیورسٹی کے لیے آٹھواں رینک حاصل کیا۔شاہین ویمن ڈگری کالج کا آغاز خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے اور تعلیمی معیار کی وجہ سے کالج کی طالبات ہر سال مختلف امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، یہ بات شاہین گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا۔ موجودہ لائن کے امتحان میں سمن بانو ڈی یو اور مسکان فاطمہ کے کارنامے کی انھوں نے کھل کر تعریف کی اور یہ اقدام ویمن کالج کی طالبات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ آئی اے ایس، آئی پی ایس جیسے اعلی عہدوں پر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں دو سال سے یو پی ایس سی امتحان کی تربیت بھفراہم کی جارہی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!