گلبرگہ، بیدر، میسور اور دھرم استھل کو سنگل یوز پلاسٹک فری بنایا جائے گا: ایشور کھنڈرے

بیدر۔16/جولائی۔جنگلات و ماحولیات کے وزیر ایشورا بی کھنڈرے نے کہا کہ میسور شہر سمیت ریاست کے پانچ شہروں کو پلاسٹک فری بنایا جائے گا۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر ایشور کھنڈرے نے کہا کہ پلاسٹک نہ صرف ریاست میں بلکہ پوری دنیا میں سب سے بڑا مسئلہ ہے، پلاسٹک کے فضلے کی وجہ سے سینکڑوں مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اور اس پس منظر میں حکومت نے پلاسٹک سے پاک بنانے کا عہد لیا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر 5 شہروں کو پلاسٹک سے پاک بنانے کا عہد لیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں گلبرگہ، بیدر، میسور اور دھرم استھل کو سنگل یوز پلاسٹک فری بنایا جائے گا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!