گلبرگہ : نصیر احمد دکنی کا انتقال ، آج تدفین

گلبرگہ – 31 / اگست ۔ ممتاز سماجی خدمت گزار ساکن دکنی محلہ شورا پور جناب نصیر احمد دکنی کا 31 اگست کو ہعمر 79 برس انتقال ہو گیا ۔ وہ جناب اسحاق صاحب دکنی مرحوم کے فرزند تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 2 صاحبزادیاں ہیں ۔ مرحوم کی تدفین شورا پور میں اتوار یکم ستمبر کو عمل میں آئے گی ۔ سینیر صحیفہ نگار گلبر گہ جناب حکیم شاکر جو مرحوم نصیر احمد دکنی کے ممیرے بھائی ہوتے ہیں انھوں نے اور جناب نور خان کے علاوہ دیگر کئی ایک رشتہ داران واقربا نے نصیر دکنی کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا ہونے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!