جے پور میں کسانوں نے "بی جے پی” لیڈر کے کپڑے پھاڑدیئے !

31؍جولائی (جے پور،) مودی سرکار کی جانب سے بنائے گئے متنازعہ زرعی قوانین جس کے خلاف کسان لگاتار احتجاجی سرگرمیوں میں لگے ہوے ہیں۔ اب کسانوں کی یہ ناراضگی بی جے پی لیڈروں پر بھاری پڑتی جا رہی ہے۔ جمعہ کو راجستھان کے شری گنگا نگر میں زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے کسانوں نے بی جے پی لیڈر کیلاش میگھوال پر حملہ کر دیا اور ان کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔ بی جے پی لیڈر میگھوال مہنگائی اور آبپاشی کو لے کر بی جے پی لیڈروں کے ایک مظاہرہ میں حصہ لینے وہاں پہنچے تھے، تبھی یہ واقعہ پیش آیا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!