موہن بھاگوت دار الاسلام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں: پروین توگڑیا

کل تک جنہیں ہماری شکل دیکھنا پسند نہیں تھا آج وہ ہماری آواز سننا پسند کرتے ہیں۔موہن بھاگوت لاکھوں ہندؤں کو گمراہ کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی کو حکومت میں لے آئے اور اب وہ ملک کو دار الاسلام بنانے نکلے ہیں۔یہ الفاظ ہیں وشو ہندو پریشد کے سابق صدر پروین توگڑیا کے۔

پچھلے کچھ دنوں سے عالمی سیاست میں اسرائیلی کمپنی این ایس او کے بنائے گئے جاسوسی سوفٹویر کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔بھارت میں اس سوفٹویر کے ذریعہ جن لوگوں کی جاسوسی کی گئی ان میں ممکنہ طور پر پروین توگڑیا کا نام بھی شامل ہے۔اسی پر توگڑیا کا رد عمل جاننے کے لیے پہنچے بی بی سی کے صحافی سے توگڑیا نے کہا کہ مودی سرکار اب ہمارا چہرہ تو دیکھنا نہیں چاہتی لیکن ہماری جاسوسی کر کے ہماری آواز سننا انہیں بڑا پسند آ رہا ہے۔انہیں چاہئے کہ جاسوسی کی جگہ وہ خود ہمیں فون کر لیں ہم خود ہی بتا دیں گے کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔

حالیہ دنوں بھاگوت نے بیان دیا تھا کہ مسلمانوں اور ہندؤں کا ڈی این اے ایک ہے۔اس مسئلہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس نے حکومت حاصل کرنے کے لیے مجھ جیسے لاکھوں لوگوں کا استعمال کیا اور اب آر ایس ایس بھارت کو دار الاسلام بنانے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!