ملک کے مسلمان اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں: ڈاکٹر راشد حسین

نئی دہلی/فاربس گنج، 23اپریل (یو این آئی) ملک کے شاہینوں سے نئی پرواز کی اپیل کرتے ہوئے ایم بی آئی ٹی کے پرنسپلپروفیسر ڈاکٹر راشد حسین نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں اور علاقے میں معیاری اسکول، کالج کی بنیاد رکھیں۔یہ بات انہوں نے رامپور،فاربس گنج کے نیو کریڈیبل پبلک اسکول میں مدارس،اسکول کے اساتذہ، دانشوران اور سماج کے سرکردہ افراد کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں مدارس کی تعداد ٹھیک ٹھاک ہے، معیار بلند کرنے کی ضرورت ہے لیکن موجودہ حالات کے پیش نظراسکول، کالج اور یونیورسٹی قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!