محبانِ اردو گلبرگہ کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ

گلبرگہ : 5/ستمبر 2024 : (راست) :جناب چاند اکبر ،معتمد نشر و اشاعت کی اطلاع کے بہ موجب محبانِ اردو گلبرگہ کے زیر اہتمام، جشن میلاد النبی کے مسعود ومقدس موقع پرنعتیہ مشاعرہ بہ روز اتوار، 08/ستمبر 2024، صبح ساڑھے دس بجے، بہ مقام دفتر محبانِ اردو، متصل مسجدِ صالحین، مسلم چوک گلبرگہ منعقد ہوگا۔
فضیلت مآب حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب، جانشین سجادہ نشین، درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گلبرگہ کی زیر سرپرستی منعقد شدنی اس نعتیہ مشاعرے کی نگرانی حضرت مولانا مفتی سید عبدالرشید صاحب، خطیب مسجد درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒگلبرگہ فرمائیں گے۔ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدر محبانِ اردو گلبرگہ افتتاحی خطاب کریں گے۔جناب حامد اکمل، جناب نورالدین نورغوری، ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی، جناب سید سجاد علی شاد، جناب صادق کرمانی، ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر، جناب راشد ریاض، جناب حسن محمود، ڈاکٹر سید عتیق اجمل وزیر، جناب ناصر عظیم، ڈاکٹر سخی سرمست ، جناب سید مختار احمد دکنی، جناب واجد اختر صدیقی، جناب مبین احمد زخم، جناب محمد جاوید اقبال صدیقی، جناب نوید انجم، محترمہ اسما عالم اور جناب ظفر اقبال درانی نذرانہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔جناب مسرور نظامی (بسواکلیان) نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔جناب خواجہ پاشاہ انعام دار، جناب محمد مجیب احمد (نائبین صدر)، ڈاکٹر انیس صدیقی (معتمد)، جناب عارف مرزا (شریک معتمد)، ڈاکٹر شمس الدین چودھری (خازن) کے علاوہ اراکینِ مجلس عاملہ نے محبان و عاشقان رسول سے مع احباب شرکت کی مخلصانہ درخواست کی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!