اب تک کی سب سے زیادہ مؤثر ویکسین !

دنیا کی ہر بڑی کمپنی کورونا کی ویکسین بنانے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہے۔ ہر دس پندرہ دن کے اندر کوئی نہ کوئی نئی ویکسین متعارف کروا دی جاتی ہے اور ہر ویکسین کی قابلیت اس کے اثر کرنے کے پرسنٹیج سے پہچانی جاتی ہے۔
حالیہ خبروں کے مطابق امریکہ نے دنیا کی سب سے زیادہ مؤثر ویکسین بنالی ہے جو کہ 90 فیصد تک اثر کرتی ہے

امریکا کے نجی ادارے ’’نووا ویکس‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین وسیع پیمانے کی طبّی آزمائشوں میں 90 فیصد سے بھی زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

تیسرے مرحلے کی یہ طبّی آزمائشیں (فیز 3 کلینیکل ٹرائلز) امریکا اور میکسیکو کے تقریباً 30 ہزار شہریوں پر کی گئیں۔
اِن آزمائشوں کے دوران معلوم ہوا کہ ویکسین کورونا کی نئی اقسام کے خلاف بھی مؤثر ہے جن میں بی 1.1.7 بھی شامل ہے۔
اب نووا ویکس نے غذاؤں اور ادویہ سے متعلق مرکزی امریکی ادارے ’’ایف ڈی اے‘‘ سے اس ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی ہنگامی اجازت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر یہ منظوری بروقت مل گئی تو پورے امریکا میں اس ویکسین کی فراہمی بھی جولائی یا اگست 2021 سے شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کی 17 ویکسینز منظور ہوچکی ہیں جبکہ مزید 35 ویکسینز طبّی آزمائشوں کے تیسرے یعنی آخری مرحلے (فیز تھری کلینیکل ٹرائلز) پر ہیں۔

ان کے علاوہ، کورونا وائرس کی مزید 48 ویکسینز دوسرے مرحلے کی طبّی آزمائشوں میں جبکہ 35 ویکسینز پہلے مرحلے کی طبّی آزمائشوں میں جانچی جارہی ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!