شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے 14/فروری کو ایک شام ”قومی یکجہتی کے نام“ کل ہند مشاعرہ کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد

بیدر۔13/فروری۔جناب عبدالحسیب منیجنگ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر نے بتایا کہ شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے14/فروری بروز چہارشنبہ بوقت رات8:30بجے بمقام شاہین کیمپس شاہین نگر میں عظیم الشان پیمانے پر”ایک شام قومی یکجہتی کے نام“ کل ہند مشاعروں کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ ناظم مشاعرہ جناب ندیم فرخ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ اُردوکے مایہ ناز شعراء کرام عمرانؔ پرتاپ گڑھی،طاہر فراز،ابرار کاشف،محشرؔ آفریدی،حامدؔ بھساولی،عثمان مینائیؔ،معروف ؔرائے بریلوی،انور کمالؔ بحرین،وجئے آنند ماہرؔ، شفیق ؔعابدی کے علاوہ مقامی مزاحیہ شاعر محمد حامدسلیم حامد شرکت کرتے ہوئے اپنا کلام پیش کریں گے۔جناب عبدالحسیب نے تمام اہلِ ذوق محبانِ اُردو سے گزارش کی ہے کہ وقتِ مقررہ پر شرکت فرماکر شعراء کرام کے کلام سے کو سماعت کریں۔شاہین ادارہ جات کے یوٹیوب چینل www.shaheengroup.org, shaheengroupofinstitutions پر مشاعرہ کو راست دیکھا جاسکتا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!