"اویسی” اور "بی جے پی” ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہیں: منور رانا

اترپردیش انتخابات کو لے کر ہر کوئی اپنی اپنی رائے پیش کر رہا ہے۔ ساتھ ہی کئی لوگ یہ امید بھی کر رہے ہیں کہ اب کی بار سرکار بدل سکتی ہے۔ اسی دوران مشہور و معروف شاعر منور رانا کے بیان نے اتر پردیش کی سیاسی گرماہٹ کو اور بڑھا دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ آئندہ سال اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اگر یوگی آدتیہ ناتھ مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کی وجہ سے وزیر اعلی بنتے ہیں تو وہ اس ریاست کو چھوڑ دیں گے۔

منور رانا نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ اویسی اور بی جے پی دراصل ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دنیا کو دکھانے کے لئے ایک دوسرے سے لڑتے ہیں لیکن حقیقت میں اویسی ووٹوں کو اس طرح پولرائز کرتے ہیں کہ اس کا فائدہ بی جے پی کو پہنچتا ہے۔

منور رانا نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر یوپی کے مسلم اویسی کے جھانسے میں آکر ان کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلیمن کو ووٹ کریں گے تو ایسی صورت میں کوئی بھی یوگی آدتیہ ناتھ کو اترپردیش کا دوبارہ وزیر اعلی بننے سے نہیں روک سکے گا۔ اور اگر یوگی دوبارہ وزیر اعلی بنتے ہیں تو میں یہ سمجھوں گا کہ اب یہ ریاست مسلمانوں کے رہنے کے قابل نہیں ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!