شاہین سنٹر جامعۃ الفیصل میں طلباء کے والدین کے ساتھ مشاورتی نشست منعقد

طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے والدین کو مزید سنجیدہ ہونے کی ضرورت : ڈاکٹر سراج الدین ندوی صاحب

نئی دہلی۔ گزشتہ روز شاہین سینٹر جامعۃ الفیصل راجہ کا تاج پور بجنور میں طلبہ کے ساتھ ایک اہم نشست منعقد ہوئی اس نشست کی صدارت جامعہ کے ناظم عالی جناب ڈاکٹر سراج الدین ندوی صاحب نے کی۔
طلباء کے ششماہی تک کے تعلیمی سفر کا جائزہ لیا گیا، اور بقیہ تعلیمی وقت کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور چند اہم اہم امور طے کیے گیے۔ شاہین گروپ کے سینٹر ہیڈ مولانا مسعود جمال قاسمی نے پروگرام میں آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا۔
پروگرام میں شریک شاہین گروپ کے دہلی زون کے زونل ایڈمنسٹریٹر جناب ڈاکٹر سلیم قاسمی صاحب نے طلبہ، اساتذہ اور سرپرستوں سے مفصل گفتگو کی اور ان کی کمیوں اور خوبیوں کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر صاحب نے والدین کو مدرسہ پلس پروگرام کی معاونت کی ترغیب دی۔
پروگرام میں تمام اساتذہ آفاق سر، ندیم علیگ قاسمی صاحب، قاری محمد گوہر صاحب وغیرہ موجود رہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!