”وزیراعظم نریندر مودی کو یہ کہتے ہوئے خود پر شرم آنی چاہئے کہ اگرکانگریس کی حکومت آئی تو منگل ستر چھین لیا جائے گا“ملکارجن کھرگے

بیدر۔24/اپریل۔۔لوک سبھا انتخابات کے ایک حصے کے طور پر، شہر کے گنیش میدان میں کانگریس انتخابی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ”وزیراعظم نریندر مودی کو یہ کہتے ہوئے خود پر شرم آنی چاہئے کہ اگر کانگریس کی حکومت آئی تو منگل سترا چھین لیا جائے گا“۔وہ آج بیدر میں میں کانگریس کے امیدوار مسٹر ساگر کھنڈرے کے انتخابی جلقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ملک پر 50 سال حکومت کی اور کس خاتون کا منگل سوتر چھین لیا؟ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے کئی اسکیمیں لائی گئی ہیں لیکن منگل سترا چھیننے کا کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔”ہماری انتظامیہ کے دوران، ہم نے زمینی اصلاحات کی ہیں، بینکوں کو قومیایا ہے اور ایسی اسکیمیں دی ہیں جن سے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے گھر میں ایک بھی چوہے نے ملک کے لیے اپنی جان نہیں دی ہے۔”حاصل شدہ طاقت کو عوام کے فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔لیکن وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ مل کر ملک کو بیچ رہے ہیں۔ امبانی اور اڈانی دونوں خرید رہے ہیں۔ اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے،چیف منسٹر سدارامیا۔وزیر ایشور بی۔ کھنڈرے، رحیم خان،قانون ساز کونسل کے اارکین اروند کمار ارالی،بھیم راؤ پاٹل،سابق رکن اسمبلی اشوک کھینی، سابق ریاستی وزیرراج شیکھر پاٹل ہمنا آباد، فشریز کارپوریشن کے مالا نارائن راؤ اور دیگر بیدر لوک سبھا حلقہ کے مختلف حصوں سے آئے قائدین و کارکنان موجود تھے۔٭٭٭

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!