چار ہزار پولیس کانسٹیبل عہدوں کیلئے تقررات‘ درخواستیں کس طرح دیں پڑھئے

بیدر۔26/مئی۔(محمد امین نواز)۔کرناٹک محکمہ پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے پر تقررات کی جارہی ہیں۔ یہ نوجوانوں کے لئے سنہری موقع ہے جو پولیس ملازمتوں کا خواب دیکھتے ہیں۔کرناٹک پولیس محکمہنے 4000 کانسٹیبل کے مخلوعہ عہدوں پر تقررات کررہی ہے۔ ان خالی جائیدادیں (کے ایس پی کانسٹیبل تقررات 2021) کے لئے محکمہ آن لائن درخواستیں لے رہا ہے۔کرناٹک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ جاری کردہ ان مخلوعہ جائیدادوں (کے ایس پی کانسٹیبل بھرتی 2021) میں درخواست دینے کے لئے سرکاری ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔ سرکاری نوٹس کے مطابق ان عہدوں کے لئے درخواستوں کا عمل 25 جون 2021 تک جاری رہے گا۔ اس تاریخ کے بعد درخواست کا لنک ہٹا دیا جائے گا۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس تاریخ سے پہلے درخواست دیں۔کرناٹک پولیس میں کانسٹیبلوں کی اتنی بڑی تعداد میں بھرتی کرنے کا یہ موقع بہت خاص ہے۔ ان جائیدادوں کے لئے درخواست دینے سے پہلے امیدوار کو سرکاری نوٹیفکیشن ضرور پڑھنا چاہئے۔ فارم کو بھرتے وقت بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کسی غلطی کی صورت میں درخواست فارم کو مسترد کیا جاسکتا ہے۔

کون درخواست دے سکتا ہے؟
کرناٹک پولیس ڈپارٹمنٹ میں جاری ان جائیدادکے تحت ان عہدوں کے لئے درخواست دہندگان کے پاس کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ یا انسٹی ٹیوٹ سے بارہویں پاس ہونا ضروری ہے۔ درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کی عمر 18 سال سے زیادہ لیکن 25 سال سے کم ہونی چاہئے۔ ریزرویشن کے قواعد کے مطابق ریزرویشن کے دائرہ کار میں آنے والے امیدواروں کے لئے عمر کی حد میں رعایتکی جاسکتی ہے۔
تنخواہ کی تفصیلات
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان عہدوں پر منتخب ہونے والے امیدواروں کو ماہانہ تنخواہ پر 16000 سے 21,000 روپے تک رکھا جائے گا۔ سرکاری نوٹیفکیشن میں اس کے بارے میں مکمل معلومات دی گئی ہیں۔
اس طرح انتخاب ہوگا
ان جائیدادوں کے لئے امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان، فزیکلمعائنہ اور انٹرویو میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
درخواست دینے کا طریقہ
دلچسپی دینے والے اور اہل امیدواروں کی آفیشل ویب سائٹ http://cpc21.ksp-online.in/۔ جا کر درخواست دے سکتے ہیں

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!