شاہین ادارہ جات بیدر کے حفاظ طلباء طالبات کا جماعت دہم کے نتائج میں شاندار مُظاہرہ

بیدر۔9/مئی۔ملک گیر سطح پر عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کی عصری اور اعلیٰ تعلیم کیلئے متعارف کئے جانے والے”مدرسہ پلس“ کورس کے تحت کے شاہین ادارہ جات بیدر41حفاظ نے شاندارکامیابی حاصل کی۔امسال جماعت دہم کے نتائج میں مدرسہ پلس کے طلباء کی قابل ذکر ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے۔مدرسہ پلس کے تحت جماعت دہم میں جن طلباء و طالبات نے ڈسٹنکشن سے امتیازی کامیابی حاصل کی ان کے نام اور فیصد اس طرح ہے۔حافظ حنیف بدر نے 92.32فیصد،حافظہ زوبیہ سرور نے 89.19فیصد،۔حافظ نیاز احمد نے85.92.فیصد،حافظہ سامعیہ نے 85.47.فیصد،۔حافظ محمد فرحان 84.80فیصد،حافظ سید مھمین پیرزادے نے 84.80فیصد اس طرح6حفاظ طلباء و طالبات نے جماعت دہم کے امتحانات میں ڈسٹنکشن سے امتیازی کامیابی حاصل کی۔ حفاظ طلباء جنہوں نے تمام زبانوں اور پرچوں کے علاوہ ریاستی زبان کنڑا کو اس سے قبل دیکھا تک نہیں تھا، تعلیم کے دوران اس طرح تیاری کرکے دہم جماعت کا امتحان تحریر کرنا اور نمایاں نشانات سے کامیابی کے حصول کیلئے آمادہ کرنا ایک ایساکام ہے جس کی بدولت ملت کے حفاظ کی خدمت کی جارہی ہے۔اس موقع پر جناب ڈاکٹر عبدالقدیرچیرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے ان نتائج پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی دراصل ہماری تعلیمی بیٹیوں اور بیٹوں کی کامیابی ہے۔ جن طلباء وطالبات نے اپنے مستقبل کو سمجھ کر خوب محنت کی۔ ایسی محنت کرنے والوں کو پرمسرت انعام ملنا چاہیے تھااور وہ مل کر رہا۔ انھوں نے کہا کہ ادارہ شاہین تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے علاوہ ریاست وبیرون ریاست اور این آرآئیز کے طلبا کو بہتر تعلیم دینے کا عزم رکھتاہے۔اور اس کیلئے اولیائے طلباء کاتعاون ضروری ہے۔ میں ان نتائج پر اپنے اسٹاف طلباء اور اولیائے طلبا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور کہا کہ شاہین ادارہ جات نے اپنے قیام سے ہی طلباء میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں نمایاں رول ادا کررہا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر جناب عبدالحسیب، کیاڈیمک ڈائریکٹر جناب عبدلمقیت اور ڈائریکٹر محترمہ مہر سُلطانہ شاہین ادارہ جات بیدر نے تمام طلباء و طالبات اور اولیائے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!