شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے ویب سائٹ کا آغاز "بیدر کوویڈ ہیلپ لائن ڈاٹ کام "پر کویڈ سے متعلق خدمات جاری

بیدر۔11/مئی۔ (محمدامین نواز)۔شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر جو ضلع کی کوویڈانتظامیہ میں شامل ہے نے اب کویڈ سے متعلقہ خدمات کے لئے www.bidarcovidhelpline.com کے نام سے ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے۔بیدر شہر کے شاہ پور گیٹ پرواقع شاہین پی یو سائنس کالج میں آج یعنی منگل کو ڈسٹرکٹ انچارج منسٹرمسٹرپربھو چوہان نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قابل ستائش ہے کہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر نے کوویڈ سے متعلق بہت سی خدمات کو ایک پلیٹ فارم کے تحت فراہم کرنے کے لئے اپنی ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس ویب سائیٹ کے ذریعے کوویڈ سے متاثرہ غریبوں کی مدد کرتا رہا ہے۔ کوویڈ سے متاثرہ افراد کی دہلیز پر مفت کھانا اور ایمبولینس سروس فراہم کرکے اچھے کاموں کی شروعات کی گئی ہے جو قابلِ تعریف و قابلِ تقلید کام ہے۔ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے ایسے مشکلات اور پریشان کن صورتحال کے دوران عوام کی سہولت کے لئے بیدر کوویڈ ہیلپ لائن ڈاٹ کام کا آغاز کیا ہے۔ شاہین ادارہ جات کے چئیرمن ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ ویب سائٹ کے ذریعے مفت آن لائن ڈاکٹروں کی مشاورت، مفت ایمبولینس سروس، مفت فوڈ سروس، مفت ویکسین رجسٹریشن درج کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ضلعی اسپتالوں میں کوویڈ بیڈ، آکسیجن ہیلپ لائن، بیدر کوویڈ ٹاسک فورس، کوویڈ سے متعلق خبروں، دیگر پیشرفت سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔شاہین کالج بیدر سے فارغ التحصیل 60 ہنرمند ڈاکٹر کوویڈ علاج کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ ڈاکٹر سے موبائل نمبر 9844169267، 9743291442 یا 9743291484 پر کال کرکے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔مفت ایمبولینس سروس کے لئے موبائل نمبر 9164447975، 8884794444، مفت ویکسین رجسٹریشن 7259951786، 8105135786، 9743291484، کوارنٹائن، گھر پر علاج، متاثرہ افراد کے علاج لئیموبائل نمبر 8970973758، 81255،53518 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ابتدا میں کوویڈ غریبوں کے لئے مفت کھانے کے پیکٹ، متاثرہ افراد کے لئے کوارنٹائن بنانے اور کارکنوں کے لئے بس خدمات جیسے کام انجام دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تنظیم کی دو عمارتیں اب متاثرہ افراد کے علاج کے لئے کوڈ کیئر کے لئے ضلعی انتظامیہ کو عطیہ کی گئیں ہیں۔ اس موقع پر گرووناتھ جنتیکر اور توصیف میڈیکیری بھی موجود تھے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!