پربھنی میں باغبان برادری کی جانب سے 23 اجتماعی شادیوں کا کامیاب انعقاد

پربھنی ۔8/مئی ۔ (سید یوسف) پربھنی شہر میں باغبان برادری و باغبان پنچ کمیٹی، پربھنی کی جانب سے 8, مئی 2024 بروز بدھ صبح گیارہ بجے کے قریب مسجد انعام الحسن، نیا مرکز ،عالمگیر کالونی ،پربھنی میں 23 اجتماعی شادیوں کا انتہائی سادگی کے ساتھ کامیاب انعقاد عمل میں آیا – اس موقع پر مولانا محمد صادق ندوی ضلع صدر جمیعتہ العلماء ،پربھنی نے ایمان افروز بیان کیا اور نکاح کے متعلق تفصیلی بیان دیا – نظامت کے فرائض مفتی محمد شکیل قاسمی نے انجام دیئے – تلاوت قرآن پاک محمد مذکر نے پڑھی – خطبہ نکاح کی کارروائی مفتی محمد مبین ندوی نے انجام دی – جبکہ اعجاب قبول کی کارروائی مفتی محمد مبین ندوی نے کروایا – خطبہ استقبالیہ مفتی سعید انور قاسمی، قاضی شریعت، شہر، پربھنی نے ادا کیا – جبکہ اظہار تشکر محمد حنیف سر ادا کیا – آخر میں مفتی عبدالغنی قاسمی، پربھنی کی دعاء پر باغبان برادری کے اجتماعی شادیوں کی کارروائی اختتام کو پہنچی – اجتماعی شادیوں کے کامیاب انعقاد کے لئے باغبان برادری و باغبان پنچ کمیٹی، پربھنی اور اجتماعی شادیوں کی انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران کی کاوشوں سے بحسن خوبی انجام پایا – مذکورہ اجتماعی شادیوں میں شرکت کے لیے نظام آباد، ناندیڑ، ہنگولی ،واشم ،جالنہ، اورنگ آباد، بیڑ، لاتور کے علاوہ پربھنی ضلع کے مانوت ،پاتھری ،سونپیٹھ ،گنگاکھیڑ ،پالم ،پورنا ،جنتور ،بوری و دیگر مقامات سے باغبان برادری کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی –

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!