پربھنی میں باغبان برادری کی جانب سے 23 اجتماعی شادیوں کا کامیاب انعقاد

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر میں باغبان برادری و باغبان پنچ کمیٹی، پربھنی کی جانب سے 3, مئی 2023 بروز منگل صبح گیارہ بجے کے قریب مسجد انعام الحسن، نیا مرکز ،عالمگیر کالونی ،پربھنی میں 23 اجتماعی شادیوں کا انتہائی سادگی کے ساتھ کامیاب انعقاد عمل میں آیا – اس موقع پر مولانا محمد صادق ندوی ضلع صدر جمیعتہ العلماء ،پربھنی نے ایمان افروز بیان کیا اور نکاح کے متعلق تفصیلی بیان دیا – نظامت کے فرائض مفتی محمد شکیل قاسمی نے انجام دیئے – تلاوت قرآن پاک مفتی محمد فرقان قاسمی نے پڑھی – جبکہ نعت شریف کا نذرانہ محمد مبشر محمد مبین ندوی نے پیش کیا – خطبہ نکاح کی کارروائی مفتی محمد مبین ندوی نے انجام دی – جبکہ اعجاب قبول کی کارروائی مولانا محمد صادق ندوی، ضلع صدر جمیعت علماء، ضلع پربھنی نے کروایا – خطبہ استقبالیہ محمد حنیف سر نے پیش کیا – اظہار تشکر مفتی سعید انور قاسمی، قاضی شریعت، شہر، پربھنی نے ادا کیا – آخر میں مفتی محمد ابراہیم قاسمی امیر تبلیغی جماعت، پربھنی کی دعاء پر باغبان برادری کے اجتماعی شادیوں کی کارروائی اختتام کو پہنچی – اجتماعی شادیوں کے کامیاب انعقاد کے لئے باغبان برادری و باغبان پنچ کمیٹی، پربھنی کے صدر الحاج سید سلیم سیٹھ باغبان، عبدالوہاب باغبان اپنا، عبدالمجید عبدالرزاق، موسی بھائی باغبان سیکرٹری، سید معین مولوی باغبان، عبدالرشید عبدالعزیز باغبان، سید اسحاق سیٹھ باغبان, عبدالمتین ڈائمنڈ، حاجی اکبر نشیمن ، سید شفیع باغبان، مفتی محمد سعید انور قاسمی، مفتی محمد شکیل قاسمی، محمد خلیل باغبان، عبدالرؤف سر، رفیق مولوی، عبدالرشید، عبدالستار کے علاوہ باغبان برادری کے ذمہ داران و نوجوانان باغبان برادری موجود تھے – مذکورہ اجتماعی شادیوں میں شرکت کے لیے نظام آباد، ناندیڑ، ہنگولی ،واشم ،جالنہ، اورنگ آباد، بیڑ، لاتور کے علاوہ پربھنی ضلع کے مانوت ،پاتھری ،سونپیٹھ ،گنگاکھیڑ ،پالم ،پورنا ،جنتور ،بوری و دیگر مقامات سے باغبان برادری کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی –

آج پربھنی میں مسلم لڑکیوں میں ارتداد کی لہر کو روکنے کے لیے مشاورتی نشست کا انعقاد

پربھنی (سید یوسف) گزشتہ چند برسوں سے ہمارے ملک میں مسلمانوں کو جانی و مالی اور ذہنی اذیت دینے کا ایک بدترین سلسلہ شروع کیا گیا ہے – جس میں آئے دن ہماری شریعت اور عقائد پر حملے کیے جا رہے ہیں – ان کی فتنہ پردازیوں اور ریشہ دوانیوں میں ایک اور فتنہ مسلم لڑکیوں میں ارتداد کا کھڑا کیا گیا ہے – جس کا مقصد مسلمانوں کے معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کرنا اور ذہنی اذیت دینا ہے – جس کے سبب اس ضمن میں پربھنی شہر کے مسجد کمیٹی محبوب باغ، بی اینڈ سی، پربھنی کی جانب سے 4 مئی 2023 بروز جمعرات بعد نماز ظہر مفتیان کرام، علماء کرام، حفاظ کرام و ائمہ مساجد کی ایک مشاورتی نشست منعقد کی گئی ہے – مذکورہ مشاورتی نشست میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل مسجد کمیٹی محبوب باغ، بی اینڈ سی، پربھنی نے کی ہے – مذکورہ مسجد میں ظہر کی نماز دوپہر دیڑھ بجے ہوگی –

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!