شعبہ ء خواتین کی مہم ”اخلاقی محاسن،آزادی کے ضامن“ کے سلسلے میں درس ِ قرآن اور درسِ حدیث

بیدر۔11/ستمبر۔(محمد یوسف رحیم بیدری)۔ جماعت اسلامی ہند بیدر کے شعبہ ء خواتین کی جانب سے درسِ قرآن اوردرسِ حدیث کااہتمام محترمہ شبانہ بیگم صاحبہ کی رہائش گاہ موقوعہ لال واڑی بید رمیں کیاگیا۔ ملک گیر سطح پرJIHشعبہ ء خواتین کی جانب سے منائی جارہی ایک ماہی مہم ”اخلاقی محاسن،آزادی کے ضامن“ سے متعلق سورہ نور کی آیت 20کا درسِ قرآن محترمہ ام حبیبہ ناظمہ شعبہ ء خواتین جماعت اسلامی ہند بیدر شہر نے دیا۔ جس میں واقعہ ء افک کے حوالے سے حضرت عائشہ ؓ کا واقعہ بیان کیا۔اورظن وتخمین کے معاملے میں حسن ِ ظن رکھنے کاسبق یاد دِلایا۔ محترمہ تقدیس بیگم صاحبہ کارکن جماعت نے زبان کی حفاظت کے بارے میں حدیث شریف سے بہت سی باتیں پیش کیں۔ بتایاکہ زبان ہی اصل اعلیٰ کار ہے جو ہمیں جنت کی طرف لے جاتی ہے اور اگر زبان کاغلط استعمال ہونے لگاتو دوزخ کی جانب بھی یہی زبان لے جاتی ہے۔ ضلعی ناظمہ شعبہ ء خواتین محترمہ توحیدہ سندھے نے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضور ﷺ کے اخلاق کی مثال دنیابھر میں ملنی مشکل ہے اور یہی اخلاق کو ہمیں اختیار کرنا ہے اور لوگوں تک بھی پہنچاناہے۔ اخلاق ہی کی بنیادپر انسان کو ناپا اور تولا جاسکتاہے۔ ملک گیر سطح کی مہم ”اخلاقی محاسن،آزادی کے ضامن“ کے بارے میں بتایاکہ اسلام اعلیٰ اخلاقی معیار مقرر کرتاہے۔ جس کابنیادی مقصد رضائے الٰہی ہے۔ یہ نیکی کو فروغ دیتا اور برائی کوختم کرتاہے۔ دعا پر اجتماع اپنے اختتام کوپہنچا۔ 25سے زائد خواتین شریک رہیں۔ یہ بات میڈیا انچارج مہم محترمہ وائفہ اشرف نے بتائی۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!