معاشی بحران کے شکار ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اسلامی ملکوں اور روس پر دیا بڑا بیان!

ترکی اس وقت پچھلے چند سالہ اپنی معاشی حالات کے مقابلہ مہنگائی اور بحران کا شکار ہے۔معاشی بحران سے نکلنے کے لیے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان مسلسل اپنی معاشی پالیسیوں کو تبدیل کرتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ پچھلے دو سالوں میں ترکی بینک کے چار گورنر بدل چکے ہیں۔اردوغان کی ان پالیسیوں کی وجہ سے معاشی اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور دن بدن نئے اقدامات ہو رہے ہیں۔
انہیں اقدامات کی کڑی کے طور پر منعقدہ ایک کانفرنس میں رجب طیب اردوغان نے کہا کہ ترکی اب روس اور اسلامی ملکوں کے ساتھ مل کر معاشی ترقی کے لیے کام کرے گا۔ترکی کے معاشی ایجنڈہ پر بات کرتے ہوئے اردوغان نے کہا کہ اب ترکی حلال فوڈ کے سرٹفکیشن کے پروسیس کو تیز کرے گا اور حلال فوڈ بزنس ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اردوغان اور ترکی کے مستقبل لیے یہ کچھ مہینے کافی زیادہ اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ۲۰۲۳ میں ترکی میں الیکشن ہونے والے ہیں اور خلافت کے خاتمہ کے بعد جدید ترکی کو سو سال مکمل ہونے والے ہیں۔ایسے میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ترکی کے کچھ معاہدات جو ختم ہونے والے ہیں وہ ترکی کو ایک فیصلہ کن موڑ پر لا کر کھڑا کر دیں گے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!