کرناٹک میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور دو سرکاری ملازمین کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران کرناٹک میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات دو سرکاری ملازمین کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ ان ملازمین میں سے ایک سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے طور پر کام کر رہا تھا جبکہ دیگر ملازمین محکمہ زراعت سے وابستہ تھے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ کرناٹک میں لوک سبھا الیکشن ڈیوٹی پر تعینات دو سرکاری ملازمین کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت 48 سالہ گووندپا سداپور کے طور پر ہوئی ہے جو ایک سرکاری اسکول میں ہیڈ ماسٹر تھا۔ انہوں نے پیر کو باگل کوٹ ضلع کے مدھول قصبے میں آخری سانس لی۔ جبکہ دوسرے مرنے والے کی شناخت بیدر ضلع کے کڈمبل کے اسسٹنٹ ایگریکلچر آفیسر آنند تلنگ (32) کے طور پر کی گئی ہے۔ کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات کے لیے دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ ریاست کی 14 سیٹوں پر تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔ ان سیٹوں میں چکوڑی، بیلگام، باگل کوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپل، بیلاری، ہاویری، دھارواڑ، شمالی کنڑ، داونگیرے اور شیموگہ شامل ہیں۔ اس سے پہلے 26 اپریل کو دوسرے مرحلے میں 14 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ ان میں اڈوپی چکمگلور، ہاسن، جنوبی کنڑ، چتردرگہ، ٹمکور، منڈیا، میسور، چامراج نگر، بنگلورو دیہی، بنگلورو نارتھ، بنگلورو سنٹرل، بنگلورو ساؤتھ، چکبالاپور اور کولار شامل ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!