امریکی رپورٹ میں مودی سرکار کا ایک جھوٹ بے نقاب ۔

حالیہ اطلاعات کے مطابق امریکی "سینٹر آف گلوبل اسٹڈی” کی حالیہ رپورٹ میں مودی سرکار کے تعلق سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ سرکار نے عوام سے سچائی چھپا کر اب تک غفلت میں رکھا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار نے کورونا کے گمراہ کن اعداد وشمار جاری کئے ہیں۔ امریکی سینٹر آف گلوبل اسٹڈی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کورونا کی وجہ سے 4 لاکھ 15 ہزار اموات کے مودی سرکار کے اعداد و شمار غلط اور گمراہ کن ہیں۔

امریکی ادارے کے مطابق کورونا کی وجہ سے انڈیا میں اموات 34 لاکھ سے47 لاکھ کے درمیان رہیں، جو سرکاری طور پر بتائی گئی اموات کا دس گنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہلاکتیں بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا انسانی المیہ قرار دیا جارہا ہے، یہ رپورٹ بیماری کے اوائل سے لیکر اس سال جون تک کے اعداد و شمار کو مد نظر رکھ کے تیار کی گئی۔

ایک بھارتی صحافی "اروند سبرامنیم” نے مختلف ریاستوں کے اصل اعداد و شمار حاصل کر کے یہ رپورٹ تیار کی ہے، یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مختلف بین الاقوامی ادارے مودی سرکار کی غلط اعداد و شمار دینے کی خبر دے چکے ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!