مغربی بنگال اسمبلی انتخابات اور سیاسی دعوے

وزیر داخلہ امیت شاہ نے بنگال میں پہلے مرحلے میں ہوئی 30 سیٹوں کی پولنگ میں 26 جیتنے کا دعوی کیا ہے ۔جس کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر داخلہ کو باقی چار سیٹوں پر بھی جیتنے کا دعوی کر دینا چاہیے ۔اتنا ہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ بی جے پی کو بڑے سے رسگولے کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا ۔
امیت شاہ نے یہ دعوی بی جے پی کے زمینی کیڈر اور منتظمین سے بات کرنے کے بعد یقینی طور پر کیا تھا ۔
لیکن ممتا بنرجی کا یہ کہنا ہے کہ بنگال میں کوئی بھی باہری حکومت نہیں کر سکتا ۔2 مئی کو ریاست کے عوام باہری عناصر کو باہر کا راستہ دکھائیں گے ۔کیونکہ بنگال نے کبھی بھی باہری عناصر کو تسلیم نہیں کیا ہے ۔اور کہا کہ یہ اترپردیش نہیں ہے یہ بنگال ہے اور بنگالی عوام اپنے کلچر کی حفاظت کرتی ہے ۔اور ممتا نے یہ بھی کہا ہے کہ مودی ملک کا سرمایہ اڈانی جیسے دوستوں کے حوالے کر رہے ہیں ۔
پہلے مرحلے کی رائے دہی کے دوران مغربی مدنی پور’ باکورا’اور پور لیا جیسے مقامات پر تشدد کے واقعات بھی دیکھنے کو ملے ۔اس سلسلے میں اب تک 10 لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔
ممتا بینرجی نے مبینہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور رائے دہی کے تناسب پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کیا ہے ۔
انہوں نے پیر کے روز نندی گرام میں ایک بہت بڑا روڈ شو کیا جس میں انہوں نے ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنماؤں کے ساتھ 8 کلومیٹر کا سفر کیا ہے ۔اس دوران ویل چیئر پر تھی اور ہاتھ جوڑ کر لوگوں کو سلام کر رہی تھی ۔اور وہ جمعرات تک نندی گرام میں رہیں گی ۔ممتا نندی گرام کے خراب سڑکوں کے لیے مقامی ممبر اسمبلی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ یہاں سے کامیاب ہوتی ہیں تو نندی گرام کی تمام سڑکوں کو دوبارہ تعمیر کرائیں گی۔
. . .

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!