بسواکلیان اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی‘مسکی اسمبلی حلقہ میں کانگریس کو ملی کامیابی اور بیلگاوی پارلیمانی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کامیاب

بیدر۔2/مئی۔(محمد امین نواز )۔ بیدر ضلع کے بسواکلیان اسمبلی حلقہ پر ہو ئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار شانو سالگر نے کامیابی حاصل کی ہے۔بسواکلیان اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کی آج رائے دہی بی وی بی کالج بیدر میں ہوئی۔رائے شماری کے دوران ابتدائی راؤنڈ سے ہی بی جے پی کے اُمیدوار شرنو سلگر اکثریت کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔بی جے پی کے اُمیدوار شرنو سلگر نے جملہ 71012ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس کی اُمیدوار مالا بی نرائن راؤ نے 50383ووٹ حاصل کئے۔اس طرح بی جے پی کے اُمیدوار نے 20629ووٹوں کی اکثریت سے کانگریس کی اُمیدوار کی شکست دے کامیابی حاصل کی۔جنتادل(ایس) کے اُمیدوارسید یثرب علی قادری نے 11402ووٹ حاصل کئے‘کل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین کے اُمیدوار عبدالرزاق بابا چودھری نے 2174ووٹ حاصل کئے‘شیو سینا کے انکوش مہادیو 204ووٹ حاصل کئے۔فرزانہ بیگم آل انڈیا مسلم لیگ (سیکولر) نے297ووٹ حاصل کئے۔کرناٹک راٹریہ سمیتی کے اُمیدوار نے111ووٹ حاصل کئے۔ہندوستان جنتا پارٹی کے اُمیدوار شری وینٹیشور مہا سوامی جی نے136ووٹ حاصل کئے۔الطاف راجولا آزاد اُمیدوار نے480ووٹ حاصل کئے‘امبروز ڈی میلو آزاد اُمیدوار نے314ووٹ حاصل کئے‘ملیکارجن سدرامپا کھوبا آزاد اُمیدوار نے9457ووٹ حاصل کئے۔روی کرن ایم این آزاد اُمیدوار نے573ووٹ حاصل کئے۔اسمبلی حلقہ میں جملہ239782ووٹوں میں سے147234ووٹ ڈالے گئے‘نوٹا کو889ووٹ ملے‘جبکہ198مسترد قرار دئیے گئے۔ چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا نے ٹویٹر پرسلگر کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ووٹرز کا دل سے شکریہ ہے جنہوں نے بسواکلیان اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو کامیابی دی۔ حلقہ کے عوام کا اعتماد جیتنے والے ہمارے امیدوار شرن سلگر کو مبارکباد دی۔

جبکہ بیلگاوی لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب بی جے پی کے امیدوار منگلا سریش نے کامیابی حاصل کیجو سابق ممبر پارلیمنٹ اور وزیر سریش انگڈی کی اہلیہ ہیں۔ حلقہ اسمبلی مسکی کے لئے ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس کے امیدوار بسون گوڑا نے کامیابی حاصل کی انھوں نے بی جے پی کے پرتاپ گوڑا کو شکست دی۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!