شدید بارش اور سیلاب سے ہماچل اور اتراکھنڈ میں آمد و رفت ٹھپ

محکمہ موسمیات کی طرف سے ہماچل پردیش اور شمالی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں ہونے والی مسلسل بارش کے پیش نظر احتیاط برتنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کولو سے منالی کو جوڑنے والی سڑک کے کئی حصے دریائے بیاس میں گر گئے ہیں۔ روہتانگ اور اٹل ٹنل کی طرف تمام نقل و حمل کو روک دی گئی ہے۔

ساتھ ہی منالی-لیہہ ہائی وے کو بھی بند کیا گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خطرے کی وجہ سے شملہ-کالکا ٹرین کو بھی فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ علاقے کے کسی بھی سفر سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات نے مسافروں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اتراکھنڈ کا سفر نہ کریں کیونکہ ریاست کے کئی علاقوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی ہے۔ بارش کا موجودہ سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!