17-پربھنی لوک سبھا حلقہ انتخاب میں کل 60.09 فیصد رائے..تفصیلات دیکھیں

دہی۔ پربھنی 26،اپریل (سید یوسف) پربھنی لوک سبھا عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پربھنی لوک سبھا حلقہ انتخاب کے لئے پولنگ جمعہ (26 اپریل ) کو پرامن طریقے سے ہوئی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن ریٹرننگ آفیسر رگھوناتھ گاوڑے نے بتایا ہے کہ پربھنی لوک سبھا حلقہ انتخاب میں کل اوسط ووٹنگ تقریباً 60.09 فیصد ہوئ ہے ۔

پربھنی لوک سبھا عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل حلقہ کے چھ اسمبلی حلقوں کے 2 ہزار 290 پولنگ اسٹیشنوں پر پرامن طریقے سے انجام پایا ۔ جس میں 95-جنتور اسمبلی حلقہ میں 55.17 فیصد، 96-پربھنی میں 60.07 فیصد، 97-گنگاکھیڑ 62.02 فیصد، 98-پاتھری میں 63.44 فیصد، 99-پرتور میں 59.42 فیصد اور 100 – گھن ساؤنگی حلقہ اسمبلی انتخاب میں 60.09 فیصد حق رائے دہی کا استعمال کیا گیا ہے۔ لوک سبھا حلقہ انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا تناسب کل تقریباً 60.09 فیصد رہا ہے۔

پربھنی لوک سبھا حلقہ کے چھ اسمبلی حلقوں کی تمام ووٹنگ مشینوں کو سخت حفاظتی انتظامات میں کالج آف ایگریکلچرل انجینئرنگ، وسنت راؤ نائک مراٹھواڑہ یونیورسٹی، پربھنی کے اسٹرانگ رومز میں لایا گیا ہے۔ ضلع الیکشن افسر رگھوناتھ گاوڑے نے بتایا کہ پہنچی ہوئی تمام ووٹنگ مشینوں کو سیل کرنے کا عمل کمیشن کے انسپکٹرز، ضلع انتخابی فیصلہ افسر، اسسٹنٹ الیکشن فیصلہ افسر، امیدواروں اور امیدواروں کے نمائندوں کی موجودگی میں جاری ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!