ہوا کا معیار بگڑنے کی وجہ سے دہلی کے پرائمری اسکول 3 اور 4 نومبر کو بند رہیں گے

قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعرات کو اعلان کیا کہ شہر کے تمام سرکاری اور نجی پرائمری اسکول اگلے دو دن تک بند رہیں گے۔

کیجریوال نے X پر ایک پوسٹ کر کے اس بارے میں جانکاری دی۔

اس بارے میں حکم جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، دہلی نے کہا کہ تمام پری اسکول، پری پرائمری اور پرائمری کلاسز آف لائن شکل میں بند رہیں گے۔ ان کلاسوں کے اساتذہ آن لائن موڈ پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!