نبی خانہ مبارک بیدر میں محافل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد عمل میں آئے گا

12روزہ محافل میلادا لنبی کے پوسٹر کا رسم اجراء

بیدر۔3/ستمبر۔جناب الحاج ڈاکٹرسیّد حسام الدین قادری عزیر صدر قاضی دارالقضاء ت بیدر نے عامۃ المسلمین کو ماہ ربیع المنورکی آمدپر پرخلوص مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ نبی خانہ مبارک بیدر موقوعہ روبرو مدرسہ حضرت محمودگاوان بیدر میں حسب عمل درآمد قدیم امسال بھی 12روزہ محافل میلادالنبی ﷺ کابصدعقیدت واحترام کے ساتھ اہتمام کیا گیا ہے جس میں یکم ربیع الاوّل تا 12ربیع الاوّل تک روزانہ مقامی وبیرونی علمائے دین و واعظین کے خطابات روزانہ بعدنمازعشاء (9 بجے شب)منعقد ہوں گے۔ جس کی تفصیل اس طرح ہے یکم ربیع الاوّل بروزجمعرات مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین کامل فقہ جامعہ نظامیہ ناظم معھد انوارالقرآن بیدر بعنوان”خلقت نورِ محمدﷺ، 2ربیع الاوّل بروز جمعہ مولانا مفتی حافظ محمد جاوید احمد نظامی کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد. امام وخطیب کالی مسجد (موتی مسجد)بعنوان ولادتِ مصطفی ﷺ،3ربیع الاوّل بروز ہفتہ ح مولانا مفتی حافظ محمد فیاض الدین نظامی کامل فقہ جامعہ نظامیہ و نائب قاضی. خطیب جامع مسجد بیدر بعنوان”سیرت مصطفی ؐ اعلانِ نبوت سے قبل“،4ربیع الاوّل بروز اتوار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد حنیف قادری نظامی بانی مدرسہ دارالعلوم بھجۃ الانوار طاہریہ حیدرآباد بعنوان ”محمدﷺ مساوات کے علمبردار“، 5ربیع الاوّل بروز پیر حضرت علامہ ابوالفداء صاحب شاہ ذوالفقار محی الدین صدیقی ملتانی بعنوان ”سیرت و عظمتِ اولاد و بنات ِ مصطفیﷺ“، 7ربیع الاوّل بروز چہارشنبہ مولانا مفتی سید سراج الدین کامل الحدیث جامعہ نظامیہ بانی ناظم جامعہ روضۃ البنات علی باغ بعنوان”شان رسالت میں گستاخی منصوبہ بند سازش کا حصہ“،8ربیع الاوّل بروزجمعرات حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ محمد لطیف احمد قادری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ و امام مکہ مسجد حیدرآباد بعنوان”تبرکات مصطفی ؐ اور حصولِ برکات“، 9ربیع الاوّل جمعہ مولانا سید شاہ من اللہ علوی شطاری معتمد عمومی آلانڈیا مشائخ بورڈ حیدرآباد بعنوان تعداد ازدواج مطہرات اور اس کی حکمتیں“،10ربیع الاوّل بروز ہفتہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجیب خان نقشبندی نظامی ناظم جامعہ طیبہ. کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد بعنوان”سیرت مصطفی ؐ کا عالمی سیاست پر اثر“12/ربیع الاوّل بروز پیر مصباح المشائخ حضرت علامہ مفتی حافظ ڈاکٹر سیّدشاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری پرنسپل ایس.یم.وی. کالج حیدرآبادبعنوان”جشنِ میلاد النبی ﷺ“کو مخاطب کریں گے،12ربیع الاوّل بروز پیر بعدنمازعشاء ان شاء اللہ موئے مبارک سرکار دوعالم ﷺ کی زیارت زیر نگرانی جناب الحاج ڈاکٹر سیّد حسام الدین قادری عزیر صدر قاضی دارالقضاء ت بیدر بصدعقیدت واحترام کروائی جائیگی۔ان محافل کا قمری تواریخ سے آغاز ہوگا۔الحاج سیّداویس احمد قادری برادر قاضی نے شمع رسالت کے پروانوں وبادہئ توحیدکے متوالوں سے گذارش کی ہے کہ مع دوست واحباب کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔خواتین کے لیے جلسہ گاہ میں پردہ کا معقول انتظام علیحدہ سے رہے گا۔اس موقع پر آج مذکورہ بالا 12روزہ محافلِ میلاد النبی ﷺ کے پوسٹر کا رسم اجراء عمل میں آیا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!