والدین اپنے گھروں پر توجہ مرکوز کریں، اخلاقی محاسن کامیدان بیرون سے بھی آواز دے رہاہے

جماعت اسلامی ہندشعبہ ء خواتین کی ملک گیر مہم کے تفہیمی اجلاس سے تشکیلہ خانم ریاستی سکریڑی نے خطاب کیا

بیدر۔ 4/ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) آج سید ابوالاعلیٰ مودودی ہال، نورخاں تعلیم بیدر میں جماعت اسلامی ہندشعبہ ء خواتین کی ملک گیر مہم ”اخلاقی محاسن، آزادی کے ضامن“ کاتفہیمی اجلاس رکھاگیا۔ سورہ روم، آیت 41کے ذریعہ محترمہ وائفہ اشرف خان نیتذکیر بالقرآن کرتے ہوئے کہاکہ انسان کی بداعمالیوں کے سبب زمین اور سمندروں میں فساد برپا ہوگیاہے۔جس سے خود انسان کو نقصان پہنچ رہاہے۔ اعتدال سے تجاوز کرنے پر فساد برپاہونے کافطری قانون ہے۔اوریہ بھی کلیہ ہے کہ خداکی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے آزادی کی روش کواختیار کرنے سے امن وچین اور سکون ِ قلب غارت ہورہاہے۔جس کی طرف آج کاانسان متوجہ نہیں ہے۔ وہ شرک، خدااورآخرت کے انکارپر اپنی زندگی کی بنیادرکھاہواہے۔ تحریک ِ اسلامی سے جڑی خواتین کافریضہ ہے کہ وہ اس فساد کو دور کرنے کی حتی المقدور کوشش کریں۔ تفہیمی اجلاس کے افتتاحی کلمات توحیدہ سندھے ضلع ناظمہ شعبہ ء خواتین JIHضلع بیدر نے پیش کئے۔ اوربتایاکہ یکم ستمبر تا 30/ستمبر ایک ماہ کی مہم شعبہ ء خواتین جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ”اخلاقی محاسن، آزادی کے ضامن“ عنوان سے چلائی جائے گی۔ جس کاتفہیمی اجلاس آج یہاں منعقد ہے۔ محترمہ رخسانہ تحسین سابق صدر GIOبسواکلیان نے سرکل پڑھ کر سنایا۔ مہم کے تعلق سے سوالات جوابات رکھے گئے تھے۔ محترمہ تشکیلہ خانم صاحبہ JIH شعبہ ء خواتین حلقہ کرناٹک سکریٹری نے اس فرض کو بخوبی نبھایا اور اس اندازسے جوابات دئے کہ خواتین ارکان وکارکنان مہم کے کام اور اس کی جملہ سرگرمیوں کے بارے میں پوری طرح جان گئیں۔آخر میں محترمہ تشکیلہ خانم صاحبہ سکریڑی حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ مہم کے ذریعہ کم وقت میں زیادہ خواتین تک پیغام پہنچاسکتے ہیں۔ مہم کے ذریعہ مل جل کر کام کرنے کاشوق پید اہوتاہے۔ یہ دین اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے۔اس دنیا میں اللہ نے ہم تمام کو دین اسلام عطا کیاہے۔ اس اسلام کو عمل کے لئے اللہ تعالیٰ نے پیغمبر محمد ﷺ کے ذریعہ دنیا میں بھیجا۔ حالات ِ حاضر ہ کے بارے میں بتایاکہ ہمارے ملک میں اغوا، عصمت دری عام ہوچکی ہے۔ اسپتال تک خواتین مریضوں کے لئے محفوظ نہیں ہیں۔ چارسال کی لڑکیوں کو تک درندہ صفت افراد نوچ ناچ کران کی زندگی برباد کررہے ہیں۔ ان مظالم کے خلاف سب مل کر آواز اٹھاناپڑے گا۔ آگ اگر لگی ہوتو سبھی کو جلاکر بھسم کرے گی۔ ان کیسس کی وجہ ڈرگس، نشہ کی لت ہے۔ شیطانی طاقت حاصل کرنے کے لئے انجکشن کا استعمال کرتے ہوئے لڑکیوں اور خواتین کی زندگیوں کوتباہ کیاجارہاہے۔ ننھی آصفہ کو ہم بھولے نہیں ہیں۔اسی طرح روز کوئی نہ کوئی حادثہ ملک میں ہورہاہے۔ محترمہ نے صحافت سے متعلق بتایاکہ پریس میڈیا اور سوشیل میڈیا نہ ہوتاتو غزہ کے حالات سے واقف نہ ہوتے۔ پریس اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ ہم اپنی بات ہزاروں افرادتک تیزی سے پہنچاسکتے ہیں۔ انھوں نے قرآن کی آیت کاحوالہ دیاکہ اللہ فرماتاہے ”تم بے حیائی کے قریب نہ جاؤ، ظاہر میں بھی نہیں، کھلے میں بھی نہیں“ آج ماحول بہت زیادہ خراب ہوگیاہے۔ فحش فلمیں ایک تجارت بنی ہوئی ہیں۔ جسم فروشی کاکاروبار زوروں پر ہے۔ شیطان ہمیں بے حیائی کے کام کی طرف لے جاتاہے۔ مذکورہ چیزیں شیطانی فعل ہے لہٰذا اس کے خطوط کار پر نہ چلیں۔اپنے اندر اخلاق پیدا کریں۔ اخلاقی محاسن کامیدان ہم خواتین کو آواز دے رہاہے تاکہ ہم کھلی سانس میں جی سکیں۔ سب سے زیادہ نوجوان نسل نشہ سے تباہ ہورہی ہے۔ لائف کو انجوائے کرنے کے نام پر غلط راستہ اختیار کیاجارہاہے۔ یہ تمام شیطان کے کام ہیں۔ مہم کوکرنے کے لئے آگے بڑھیں۔ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ جو بھی مسائل سامنے آئیں اس کونوٹ کریں۔ سوالات کو جمع کریں۔ والدین اپنے گھروں پر توجہ مرکوز نہ کریں گے تو آگے مزید گمبھیر مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔محترمہ سید اُم حبیبہ ناظمہ شعبہ ء خواتین JIHبیدر نے اظہار تشکرکیا۔ہمناآباد اور بسواکلیان سے خواتین نے اس تفہیمی اجلاس میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس بات کی اطلاع مہم کی میڈیا انچارج محترمہ وائفہ اشرف نے دی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!