بریکنگ نیوز… شہر بیدر کے سرکاری و امدادی اسکولوں میں زیرِ تعلیم

ساتو میں (7th) تا دسویں (10th) جماعت کے طلبہ وطالبات کے لئے 45 روز مفت سمر کیمپ

زبان (انگریزی، اردو اور کنڑا) اور ریاضی کی بنیاد یں مضبوط کرنے کا سنہرا موقع

بیدر۔19/اپریل۔شاہین ادارہ جات بہ تعاون و اشتراک بیدر بیٹرمنٹ فاؤنڈیشن شاہین ادارہ جات شاہین نگر بیدر کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران سرکاری اور امدادی اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے لئے 45 روزہ مفت سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں طلبہ وطالبات کی انگریزی، اردو اور کنڑا کے علاوہ ریاضی (Math) کی بنیاد یں شاہین ادارہ جات کے ایک بہت ہی منفرد طریقہ کار AICU اکیڈمک انٹینسیو کیئر یونٹ Academic Intensive Care Unit کے ذریعہ مضبوط کی جائیں گی۔ روزانہ شہر کے مختلف مقامات سے کیمپ میں شریک ہونے والے طلبہ کے لئے ادارہ کی جانب سے مفت بس خدمات اور دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔ لہذا کیمپ میں شرکت کے خواہشمند طلبہ وطالبات کے والدین وسر پرست حضرات فوری ذیل کے نمبر پر رابطہ کریں یا براہ راست شاہین کیمپس، شاہین نگر بیدرسے رجوع کریں۔ان نمبرات 8095138030 9448965656,ٹول فری نمبر 18001216235 پر رابطہ کریں۔ائمہ مساجد سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس خبر کو اپنی اپنی مساجد میں پڑھ کر سنائیں تاکہ طلباء اس سنہری موقع سے طلبہ وطالبات فائدہ اُٹھا سکیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!