نماز عید الفطر

مرکزی نماز عید الفطر عیدگاہ سنی بیدر میں صبح ٹھیک 10 بجے ہوگی
بیدر۔9/اپریل۔جناب بیدر سید مبشیر علی (ابو)سکریٹری انتظامی کمیٹی عیدگاہ محمدآباد بیدرسنی کے ایک پریس نوٹ کے بموجب مرکزی نماز عیدالفطر حسب روایت قدیم یکم شوال کو عیدگاہ بیدر میں ٹھیک10بجے صبح بلا کسی انتظار تووقف کے ادا کی جائے گی۔حافظ و قاری مولانا مفتی محمد عبدالجلیل قاسمی نماز کی امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔عامتہ المسلمین سے گزارش ہے کہ عیدگاہ سنی بیدر تشریف لا کر نماز ادا کرتے ہوئے اپنے عظیم ملی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔اگر احیاناًبارش ہو تو نماز عید جامع مسجدبیدر اور اپنے اپنے محلہ کی مساجد میں ادا کی جائے گی۔


عیدگاہ میلور بیدرمیں نمازِ عیدالفطر ٹھیک9:30 ہوگی
بیدر۔9/اپریل۔صدر عیدگاہ کمیٹی میلور بیدر کی اطلاع کے بموجب یکم/ شوال کو نمازِ عیدالفطر عیدگاہ میلور میں ٹھیک9:30بجے ادا کی جائے گی۔مسلمانان میلور و اطراف اکناف کے مسلمانوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وقتِ مقررہ عیدالفطر کی نماز ادا کرتے ہوئے اپنے عظیم ملی اتحاد کا مُظاہرہ کریں۔


نمازِ عیدالفطر
بیدر۔9/اپریل۔ جناب شاہ حامد محی الدین قادری سکریٹری جمعیت اہلِ حدیث بیدر کی پریس نوٹ کے بموجب نمازِ عید الفطر ٹھیک 7بجے صبح پرنس ملّا روبرو نور کالج حیدرآباد روڈبیدر میں یکم/ شوال المکرم کو ادا کی جائے گی۔ان شاء اللہ۔فضیلۃ الشیخ محمد مجیب الرحمن قاسمی حفظ اللہ نمازِ عید الفطرکی امامت اور خطبہ دیں گے۔ عامۃ المسلمین سے گزارش ہے کہ وقتِ مقررہ پر شرکت کریں۔خواتین کیلئے بھی علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔اگربارش ہونے کی صورت میں مسجدِ عائشہ ؓ نزد قدیم سرکاری دواخانہ میں 6:45بجے اور مسجد علیؓ نورخان تعلیم میں 7بجے ادا کی جائے گی۔ آپ تمام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وقتِ مقررہ پر شرکت کریں اور اپنے ساتھ چادر،شطرنجی وغیرہ لے آئیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!